مقبوضہ جموں و کشمیر

نئی دلی کی عدالت کی طرف سے انجینئر رشید کو لوک سبھا کے اجلاس میں شرکت کی اجازت

نئی دلی:نئی دلی کی ایک عدالت نے جیل میں غیر قانونی طور پرنظربند عوامی اتحاد پارٹی کے چیئرمین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن انجینئر رشید کو پولیس کی تحویل میں پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کے خصوصی جج پرشانت شرما نے انجینئر رشید کولوک سبھا کے اجلاس میں شرکت کیلئے پیرول پر رہائی کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے انہیں 12 جولائی سے 23اگست تک لوک سبھا کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دی۔انجینئر رشید 2017کے ایک جھوٹے مقدمے 2019سے دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button