سرینگر میں بھارتی فورسزپر دستی بم سے حملہ ، ایک پولیس انسپکٹراورتین شہری زخمی
سرینگر25جنوری (کے ایم ایس)
غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں آج سرینگر کے علاقے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میں نامعلوم حملہ آوروں نے بھارتی فورسز پر دستی بم سے حملہ کیا جس سے بھارتی پولیس کا ایک انسپکٹراورتین شہری زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے بھارتی فورسز پر دستی بم سے حملہ کیاجس سے پولیس کے ایک انسپکٹر سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کوالجیت سنگھ نے بھی تین شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔حملے کے فوراً بعدبھارتی فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لئے علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔آپریشن کے دوران بھارتی پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتارکیاجس کی شناخت اعجاز احمد کے نا م سے ہوئی ہے اور وہ فتح کدل سرینگر کا رہائشی ہے۔