بھارت

بھارت :نوجوانوں کی تحریک سے خوفزدہ مودی حکومت جابرانہ ہتھکنڈوں پراتر آئی

نئی دہلی:بھارت میں امتحانی بے ضابطگیوں کیخلاف سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی کاکروچ جنتا پارٹی کی تحریک زور پکڑنے لگی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کی تحریک سے خوفزدہ مودی حکومت بڑھتی ہوئی تحریک کوکچلنے کیلئے اوچھے اورظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کرنے لگی ہے۔ بین الاقوامی ادارے” الجزیرہ“ کے مطابق انسانی حقوق کے کارکن سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال کے دوران جبری اسپتال منتقلی پرپارٹی کا احتجاج شدت اختیار کرگیا۔کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے نے یکجہتی کیلئے خود بھوک ہڑتال شروع کی توان پربھی سیاہی پھینک دی گئی۔سونم وانگچک کی اہلیہ نے صحافیوں سے گفتگواور ٹویٹ میں کہا کہ ہمیں سونم وانگچک کی میڈیکل رپورٹ نہیں دی جارہی، علاج کے معاملے پرحکومت اورسرکاری اسپتال پراعتماد نہیں ہے۔انڈین ایکسپریس کے مطابق سونم وانگچک کی زبردستی اسپتال منتقلی پراختلافات کا شکاربھارتی اپوزیشن بھی متحد ہوکر مودی حکومت پربرس پڑی ہے۔برطانوی تجزیہ نگارہنّا ایلس پیٹرسن کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی کا آغازآن لائن مذاق سے ہوا مگراب یہ بھارت کی دائیں بازوکی حکومت کیلئے چیلنج بنتی جا رہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اوراپوزیشن کا مشترکہ مو¿قف مودی کی آمریت کیخلاف مزاحمت میں اضافے کا واضح اشارہ ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button