بھارت

تامل ناڈو :سٹرک حادثے میں 11 افراد ہلاک، 20 زخمی

چنئی:بھارتی ریاست تامل ناڈو میں آج دو بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حادثہ تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی سے تقریباً 423 کلومیٹر جنوب مغرب میں شیوا گنگا ضلع میں تروپتر-کرائی کوڈی مرکزی شاہراہ پر پیش آیا۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ایک بس تروپور سے کرائی کوڈی جا رہی تھی، جبکہ دوسری کرائی کوڈی سے ڈنڈیگل ضلع کی طرف جا رہی تھی۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button