بھارتی پارلیمنٹ کا مانسون سیشن، اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی ایک دن کیلئے ملتوی
نئی دلی: بھارتی پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں پیر کو اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی کی وجہ سے دونوں ایوانوں کی کارروائی ایک روز یلئے ملتوی کر دی گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے زیرقیادت اپوزیشن ارکان نے نیٹ یو جی پیپر لیک اور ایودھیا میں رام مندر کے چندے میں مبینہ غبن پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شدید ہنگامی آرائی کی جس کی وجہ سے کارروائی کو ایک دن منگل تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ایوان بالاراجیہ سبھا اورایوان زیریں لوک سبھا کی کارروائی 21جولائی منگل کی صبح 11بجے دوبارہ شروع ہو گی۔لوک سبھا میں اپوزیشن کے نعروں کے درمیان،بھارتی وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعدادسے متعلق ترمیمی بل2026پیش کیا۔اس ترمیمی بل کے علاوہ حکومت کی طرف سے قومی عزت کی توہین ترمیمی بل 2026کو راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ مجوزہ قانون کا مقصد قومی اعزاز کی توہین کی روک تھام کے قانون 1971میں ترمیم کرنا ہے تاکہ قومی گیت وندے ماترم کی توہین کو مجرمانہ جرم بنایا جا سکے۔جبکہ اپوزیشن جماعتیں سیشن کے دوران مبینہ یو جی نیٹ پیپر لیک، رام مندر کے عطیات میں مبینہ غبن اور دیگر مسائل پر بحث کا مطالبہ کررہی ہے ۔







