مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری میں سوشل میڈیا پوسٹ پر ایک شخص گرفتار

جموں 25 جنوری (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے منگل کو ایک شخص کو سوشل میڈیا پرایک ویڈیو شیئر کرنے پر گرفتار کرلیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک پولیس افسرنے صحافیوں کو بتایا کہ راجوری کے علاقے دہریاں سے تعلق رکھنے والے شوکت حسین ولد سلام دین کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بھارت کے وزیر اعظم کے خلاف توہین آمیز اور قابل اعتراض الفاظ موجود تھے اوریہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سرکاری افسرنے بتایا کہ شوکت کے خلاف پولیس اسٹیشن راجوری میں قانون کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور پولیس نے مقامی عدالت سے اس کے ریمانڈ کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس چوکی چنگس چتیار میں مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button