بھارت

دریائے برہم پترا پر بھارتی ڈیموں کی تعمیر کے خلاف مقامی آبادی کا احتجاج

نئی دلی:دریائے برہم پترا پر بھارت کی جانب سے جاری ڈیموں کی تعمیر کے خلاف مقامی آبادی نے احتجاج کرتے ہوئے ماحولیاتی نظام کو درپیش خطرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین کا کہنا ہے کہ دریائے برہم پترا دنیا کے پیچیدہ ترین اور ثقافتی لحاظ سے اہم دریائی نظاموں میں شامل ہے، جس پر مسلسل تعمیراتی منصوبے قدرتی توازن کو متاثر کر رہے ہیں۔بھارتی حکومت ان منصوبوں کو ترقی کے نام پر پیش کررہی ہے ، تاہم ان کے ماحولیاتی اثرات سنگین ہیں۔
مقامی قبائل، کسان اور زیریں دھارے میں آباد لاکھوں افراد دریائے برہم پترا کے قدرتی بہائو پر انحصار کرتے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ دریا صرف ایک آبی وسیلہ نہیں بلکہ ان کی روزی روٹی، ثقافت اور مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔مقامی آبادی نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی حکومت دریا کو قدرتی اور ثقافتی ورثے کے بجائے محض بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے استعمال کر رہی ہے، جس سے ماحولیاتی تباہی کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ماہرین ماحولیات کے مطابق دریائے برہم پترا کے نظام میں تبدیلیاں نہ صرف مقامی آبادی بلکہ زیریں علاقوں، بشمول بنگلہ دیش، میں رہنے والی آبادیوں کو بھی متاثر کر سکتی ہیں۔مظاہرین کا مزیدکہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں ماحولیات اور مقامی برادریوں کے حقوق کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق دریائوں کے تحفظ کو ترجیح دی جانی چاہیے تاکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button