بھارت

کانگریس کا منی پور کے وزیر اعلیٰ کے فوری استعفے ، نئے انتخابات کا مطالبہ

ریاست جل رہی ہے جس کی ذمہ دا ر بی جے پی حکومت ہے، شنکر اولا کا

نئی دلی: کانگریس نے شورش زدہ ریاست منی پور کے وزیر اعلی وائی کھیم چند سنگھ کے فوری استعفے، ریاستی اسمبلی کی تحلیل اور نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پارٹی نے ریاست میں جاری تشدد اور امن کی بحالی کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے یہ مطالبات پیش کیے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور منی پور کے لیے پارٹی انچارج سپت گری شنکر اولا کا نے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تمام برادریوں کے شہریوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے قتل، فائرنگ، آتش زنی اور شہریوں کی املاک کو تباہ کرنے کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف مقررہ مدت کے اندر تحقیقات اور قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔
اولا کا نے 23 اکتوبر کو پانچ اضلاع میں ہونے والے مظاہروں کا ذکر کیا، جب مظاہرین ‘لوک بھون’ کی جانب بڑھ رہے تھے تو پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ مظاہروں کے دوران مظاہرین کو لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے 19 اکتوبر کو تین میتی (عیسائی )شہریوں کے قتل کا بھی حوالہ دیا جو مبینہ طور پر جنگل میں جلانے کے لیے لکڑیاں جمع کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد انصاف کے مطالبات زور پکڑ گئے ہیں۔ اولا کا نے ‘کامجونگ ضلع میں کوکی اور ناگا برادری کے شہریوں سے متعلق تشدد کی اطلاعات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے جاری بدامنی سے نمٹنے کے انداز پر تنقید کرتے ہوئے کہا پوری ریاست جل رہی ہے، اور اس کے لیے مرکزی اور ریاستی دونوں حکومتیں ذمہ دار ہیں۔کانگریس رہنما نے بتایا کہ مئی 2023 میں تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک تقریبا 300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ تقریبا 60, افراد بے گھر ہوئے، جن میں سے 24,ہزار اب بھی بے گھر ہیں۔
پارٹی نے منی پور بھر میں لوگوں کی آزادانہ نقل و حرکت کی بحالی، انسانی ہمدردی پر مبنی سفارشات کے نفاذ اور احتساب کے اقدامات اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا۔اولا کا نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ تشدد کے خاتمے، احتساب کو یقینی بنانے اور ایک جامع امن عمل شروع کرنے کے لیے منصوبہ پیش کرے۔
مہلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے یکم سے 4 اکتوبر تک منی پور کا دورہ کیا تھا اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ بی جے پی حکومت تشدد کو روکنے اور احتساب کو یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے۔ لامبا نے زور دیکر کر کہ منی پور میں بی جے پی حکومت وہاں ہونے والے تشدد کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ نہ تو تشدد رک رہا ہے اور نہ ہی تشدد برپا کرنے والوں کو سزا دی جا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button