بھارت

بھارت:بی جے پی کے دس سالہ دوراقتدارمیں1 لاکھ23 ہزارسے زائد طلباءنے خودکشی کی: این سی آربی

نئی دہلی : بھارت میں 2014 سے 2024 تک بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کے دوران 10 سالہ عرصے میں 123,918 طلباءنے خودکشی کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2014 سے 2024 کے دوران مجموعی طورپر 123,918 طلباءنے اپنی جانیں لیں۔این سی آر بی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مہاراشٹر میں طالب علموں کی خودکشی کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی جہاں خودکشی کے 17,000 واقعات پیش آئے، اس کے بعد بی جے پی کے زیر اقتدارریاست اتر پردیش میںتقریباً 10,000 طلباءنے خودکشی کی۔این سی آر بی کی طرف سے حادثاتی اموات اور خودکشیوں کے بارے میں جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق طالب علموں کی خودکشیوں کی تعداد میں تقریباً 80 فیصد اضافہ ہواجو 2014 میں 8,068 سے بڑھ کر 2024 میں 14,488 تک پہنچ گئی۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت میں طلباءکی مجموعیخودکشیوں میں سے نصف سے زیادہ مہاراشٹر، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور تامل ناڈو میں ہورہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق خاندانی مسائل کو طلباءکی خودکشی کی سب سے بڑی وجہ قراردیاگیاہے ، اس کے بعدامتحان میں ناکامی بھی ایک بڑی وجہ ہے۔یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارت بھر میں خاص طور پر نئی دہلی میں ہزاروں طلبا ءنیٹ پیپر لیک سمیت امتحان سے متعلق تنازعات اور سی بی ایس سی کے بارہویں جماعت کے امتحان کے نتائج سے متعلق خدشات پر احتجاج کر رہے ہیں۔2024 میں امتحان میں ناکامی کی وجہ سے2,032 طالب علموںنے خودکشی کی جوکہ سال کے دوران طالب علموں کی مجموعی خودکشیوں کا 14 فیصد ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button