بھارت

منی پور: بھارتی فوجیوں نے 10قبائلی نوجوان ہلاک کر دیے

امپھال: شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں فوجیوں نے میانمار کی سرحد سے متصل ضلع چندیل میں دس قبائلی نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے میں ہلاک کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان افراد کو تحصیل کھنگجوئے کے گاو¿ں نیو سمتلم میں ہلاک کیا گیا۔
ریاستی پولیس نے کہا ہے کہ مرنے والے میانمار کے شہری تھے اور ان کی لاشیں میانمار کے حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ بھارتی فوج نے بھی دعوی ٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے سرحد پار سے آئے تھے اور ایک انہیں تصادم کے دوران مار دیا گیا۔
انسانی حقوق کے گروپوں اور آزاد مبصرین نے واقعے کی شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ فوجیوںنے ان لوگوں کو فرضی تصادم میں مار دیا ہو۔
یاد رہے کہ منی پور میں مئی 2023سے میتی (ہندو) اور کوکی(عیسائی) قبائل کے درمیان محاذ آرائی کے دوران اب تک 260سے زائد افراد ہلاک جبکہ 60ہزار کے قریب بے گھر ہو چکے ہیں

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button