مقبوضہ جموں و کشمیر

”ایف اے ٹی ایف“بھارت کیساتھ ترجیحی سلوک کے بجائے اسے بلیک لسٹ کرے، رپورٹ

 

اسلام آباد 08اکتوبر (کے ایم ایس )
بھارت منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی سرپرستی جیسے معاملات کیلئے اس بات کا مستحق ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اسے بلیک لسٹ کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 44 بھارتی بینکوں کو ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کے مشکوک لین دین پر کڑی نگرانی میں رکھا گیا۔لیکن ایف اے ٹی ایف کافی شواہد کے باوجود بھارت کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کے ماتحت بھارت دنیا کے لیے ایک سیکورٹی خطرہ بن چکا ہے لیکن ایف اے ٹی ایف اور دیگر عالمی اداروں کی طرف سے اسے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کا بھارت کے ساتھ ترجیحی سلوک اس عالمی مالیاتی ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچائے گا۔
رپورٹ میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارت کی جانبداری کی اور اسے کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لیے ایف اے ٹی ایف جیسے عالمی اداروں کی ساکھ کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کیلئے یہ صحیح وقت ہے کہ وہ اپنے آئندہ اجلاس میں بھارت کو اس کے مشکوک لین دین کے لیے بلیک لسٹ کرے ۔ رپورٹ میں مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف کو چاہیے کہ وہ دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے پر بھارت اور مودی کے خلاف کارروائی کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button