مقبوضہ جموں و کشمیر

شوپیان ، اسلام آباد میں الگ الگ حادثات میں بھارتی فورسز کے11اہلکار زخمی

سری نگر: غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں شوپیان اوراسلام آباد اضلاع میں دو الگ الگ حادثات میں بھارتی فورسز کے 11اہلکار زخمی ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں میں بھارتی پیراملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے سات اور پولیس کاایک اہلکار اس وقت زخمی ہوئے جب انکی گاڑی ضلع کے علاقے زینہ پورہ میں وچی روڈپر الٹ گئی۔قابض حکام کے مطابق سی آر پی ایف کی 178ویں بٹالین کے اہلکاروں کی گاڑی جو وچی پولیس پوسٹ پر تعینات تھی،ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر الٹ گئی۔ حادثے میں سی آر پی ایف کے 7اور پولیس کایک اہلکار زخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے زینہ پورہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایک اورواقعے میں ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام میں ایک شہری اپنی گاڑی پر سے کنٹرول کھو جانے کے بعد بھارتی پیراملٹری انڈو تبتین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے عارضی بنکر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں آئی ٹی بی پی کے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ تصادم میں ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button