برہان مظفر وانی ڈسٹرکٹ پریس کلب مظفرآباد کی تقریب حلف برداری
مظفرآباد: برہان مظفر وانی ڈسٹرکٹ پریس کلب کی تقریب حلف برداری مظفرآباد میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات کے علاوہ صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تقریب کے مہمانِ خصوصی سینئر رہنما کل جماعتی حریت کانفرنس زاہد صفی، سپریم ہیڈ آل جموں وکشمیر جمعیت علمائے اسلام مولانا قاضی محمود الحسن اشرف، سابق صدر برہان مظفر وانی ڈسٹرکٹ پریس کلب سردار یونس خان نیازی،راجہ عبداللہ امتیاز،،زوار حسین نقوی، کشمیری حریت رہنماء مشتاق الاسلام، مریم کشمیری ، عامر عباسی، مانک پیاں، شبیر مغل، ملک مصطفی، اور چوہدری محمد یوسف ودیگر موجود تھے۔ مقررین نے اس موقع پر نومنتخب ارکان کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ پریس کلب کے تمام اراکین مظلوم کشمیریوں کی آواز بن کر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو عالمی برادری کے سامنے لانے اور آزادیِ کشمیر کے بیانیے کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔ نومنتخب عہدیداران نے بھی اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ صحافتی برادری کے مسائل کے حل، حق و سچ کی پاسداری اور اپنے صحافتی فرائض کی بجا آوری کے لیے دن رات کوشاں رہیں گے، جس کے بعد تقریب کے اختتام پر شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی جلد آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔تقریب کے دوران زاہد صفی نے نومنتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

چوہدری کاشف صدر،پرویز خان درانی سینئر نائب صدر ،افتخار عباسی سیکرٹری جنرل،نائب صدر عمیر راجپوت،نائب صدر نفیس الحسن عباسی،نائب صدر خواتین خواجہ تمکین، قاضی سعید عباسی چیف آرگنائزر،ڈپٹی سیکرٹری جنرل عابد قریشی،جوائنٹ سیکرٹری وقاص خان،رابطہ سیکرٹری صائمہ بخاری کا حلف اٹھایا۔جبک صائقہ اعوان نے وائس چیئرمین مجلس عاملہ،مشتاق کیانی،عارف چہلوی نے ممبر مجلس عاملہ کا حلف اٹھایا۔








