مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی حکومت جموں کا ریاستی درجہ فوری طور پر بحال کرے، فاروق عبداللہ

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بی جے پی کی بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس علاقے کی ریاستی حیثیت کو فوری طور پر بحال اوریہاں کے لوگوں کے آئینی اور جمہوری حقوق کو بحال کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور علاقے کو دو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں جموں وکشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کے فیصلے کو ایک "تاریخی غلطی” قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک تاریخی ریاست کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں تبدیل کرنا بھارت کی جمہوری تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے ۔






