کشمیری تارکین وطن

کشمیری اپنی عظیم تحریک کو اسکے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، نذیر قریشی

لندن:کشمیر المسلمز کے چیئرمین نذیر احمد قریشی نے کہا ہے کہ بھارت جبرو استبداد کے ہتھکنڈوں سے حق خود رادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا اور وہ اپنی عظیم تحریک کو اسکے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نذیر احمد قریشی نے لندن میں ”یوم استحصال کشمیر”ریلی سے خطاب میں کہا کہ لاکھوں شہداء کے خون سے سنچی تحریک اب نئی جنریشن میں منتقل ہوچکی ہے، بھارت اس تحریک کو دبانے کیلئے فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے لیکن اسکے ہاتھ ناکامی کے سوا کچھ نہیں آئے گا ۔۔
نذیر احمد قریشی نے کہا کہ بھارت نے جموں وکشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے علاقے میں دس لاکھ سے زائد فورسز اہلکار تعینات کر رکھے ہیں ، اس نے پوری آزادی پسند قیادت اور ہزاروں نوجوانوں کو جیلوں میں قید کرکھا ہے’ جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔انہوںنے کہا کہ تاہم کشمیریوں کے عزم وہمت نے بھارت کا گھمنڈ و غرور خاک میں ملا دیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ تحریک کی بھرپور سیاسی ، سفارتی اور اخلافی حمایت کر رہا ہے جس پر کشمیری اسکے مشکور ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور جموں وکشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button