مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی نے سیاسی فائدہ کے لیے دفعہ 370کو منسوخ کیا: غلام میر

جموں :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے رہنما غلام احمد میر نے دفعہ 370کی منسوخی کے پس پردہ مودی حکومت کے مذموم عزائم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام کشمیریوں کی مزاحمت ختم کرنے سے زیادہ سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیراسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما نے مایوسی کا اظہار کیا کہ دفعہ 370کی منسوخی کو سات سال کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی مقبوضہ علاقے کی صورتحال اب بھی سنگین ہے ۔غلام میر نے کہاکہ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں عسکریت پسندی کے خاتمے کیلئے نہیں بلکہ سیاسی فائدے کیلئے اقدامات کئے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button