مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :بھارتی فورسز نے 5 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران میں سرینگر سمیت مختلف علاقوں سے 5کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر اورریاست پنجاب میں کارروائیوں کے دوران عبداللہ، عثمان، محمد نقیب بٹ، عادل رشید بٹ اور غلام محمد میر سمیت 5کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ بھارتی فورسز نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے انہیں مختلف عسکریت پسند تنظیموں کے سابق کارکن قرار دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ وہ گزشتہ 16 برس سے گرفتاری سے بچ رہے تھے۔مبصرین کا کہنا ہیکہ جھوٹے الزامات کے تحت ان کشمیریوں کی گرفتاری کوئی نئی بات نہیں ہے۔ بھارتی حکومت اور اس کی فوجی اسٹیبلشمنٹ نے مقبوضہ علاقے میں ریاستی دہشت گردی ، ظلم و تشدد اورگرفتاریوں سمیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button