بھارت

عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ بدستور تنزلی کا شکار

اسلام آباد:بھارت کی عالمی سطح پر ساکھ بدستور تنزلی کا شکار ہے۔ 50 فیصد امریکی بھارت کو منفی نظر سے دیکھتے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے حوالے سے مثبت تاثر کم اور منفی رجحان میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بھارتی ساکھ میں کمی کو مسلمانوں کے ساتھ امتیاز، انٹرنیٹ پابندیوں اور حکومتی ناقدین کے خلاف اقدامات سے جوڑا جا رہا ہے۔ 36 ممالک میں کیے گئے سروے کے مطابق اوسطا صرف 45 فیصد افراد بھارت کو مثبت نظر سے دیکھتے ہیں جبکہ 41 فیصد نے منفی رائے دی۔ اس کے برعکس محض تین سال قبل 23 ممالک میں کیے گئے سروے میں مثبت رائے 46 فیصد اور منفی 34 فیصد تھی-امریکا میں بھارت کے بارے میں رائے میں واضح گراوٹ دیکھی گئی۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق 45 فیصد امریکی بھارت کو مثبت جبکہ 50 فیصد منفی نظر سے دیکھتے ہیں۔ یہ شرح 2008 کے بعد کم ترین سطحوں میں شمار ہوتی ہے، جب تقریبا دو تہائی امریکیوں کی رائے بھارت کے حق میں تھی۔ نوجوان امریکیوں میں منفی رائے کا تناسب 56 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جو اس رجحان کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button