بھارت

نئی دلی: حساس علاقوں میں سیکورٹی کے سخت اقدامات


نئی دہلی :بھارت میں حکام نے دارلحکومت نئی دلی کے حساس علاقوں میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لال قلعہ ، چاندنی چوک اور دیگر علاقوں میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کی آڑ میں حفاظتی اقدامات تیز کیے گئے۔ حساس علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ اور کوئیک ری ایکشن ٹیموں کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ۔
بھارتی حکام نے حسب سابق پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دہشت گروپ کی طرف سے کارروائی کا خدشہ ہے ۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور کشمیریوں کی منصفانہ تحریک آزادی کو بدنام کرنا بھارت کا وطیرہ بن چکا ہے ۔ گزشتہ برس 10نومبرکو دلی لال قلعہ دھماکے کے بعدبھی بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں پکڑ دھکڑکاسلسلہ تیز کر دیا تھا او ر کئی کشمیری ڈاکٹروں سمیت اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان گرفتار کر لیے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button