پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی حکومت نے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ دئیے

سرینگر: پہلگام فالس فلیگ کے بعد ہندوتوا نظریہ کے زیر اثرمودی کی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں پر جاری ظلم و بربریت میں تیزی سے اضافہ کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مودی حکومت نے دہشتگردی کو جواز بنا کرہندوتوا غنڈوں کوکشمیری مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے کی کھلی چھوٹ دیدی ہے ۔پہلگام حملے کے بعد مودی کی سفاکیت میں اضافہ مقبوضہ کشمیر میں جاری وحشیانہ انسانی جرائم کا ایک تسلسل ہے۔مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت انسدادِ دہشتگردی کے کالے قوانین کو کشمیریوں کی سیاسی آواز دبانے کیلئے بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔سیاسی تجزیہ کارو ں کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے گھروں کی مسماری، املاک کی ضبطی اور خواتین سے ہراسانی کے واقعات نام نہاد بھارتی جمہوریت پر بدنما داغ ہیں۔انتہا پسند بی جے پی نے مسلمانوں کو مقبوضہ کشمیر سے بے دخل کرنے کیلئے سرعام قتل کی دھمکیاں دیں ۔کشمیر ی حریت رہنما ئوں نے 2ہزار سے زائد کشمیریوں کی غیر قانونی گرفتاریوں اور پرتشدد واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیاہے ۔عالمی ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں ہندوتوا پالیسیوں کے نفاذ کو مسلمانوں کی منظم نسل کشی قرار دے دیا ہے۔ مودی حکومت نے کشمیریوں کے خلاف ریاستی جبر کو مزید بڑھاتے ہوئے بھارت بھر میں کشمیری طلبا کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر بہیمانہ مظالم بھارت کی شرمناک تاریخ کا سیاہ باب ہیں ۔








