APHC-AJK

مظفر آباد: خواجہ فاروق، سردار سوار خان کا حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دفتر کا دورہ

مظفرآباد:سابق قائدِ حزبِ اختلاف آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی خواجہ فاروق اور سیاسی رہنما سردار سوار خان نے آج کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ، مظفرآباد دفتر کا دورہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور بھارتی فورسز کی جانب سے علاقے میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خواجہ فاروق اور سردار سوار خان نے اس موقع پر کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق میں ہم نے ہر سطح پر آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی کشمیری عوام کے بنیادی حقوق، حقِ خودارادیت اور ان کے جائز مطالبات کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک اہم قومی، سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے، جس کے حل کے لیے سیاسی، سفارتی اور قانونی سطح پر مو¿ثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد کو ہر سطح پر اجاگر کرنے اور ان کے حق میں آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا کہ بھارت فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کے جذبہ حریت کودبانے میں ناکام رہا ہے ، کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ شہداءکے خون سے سچی تحریک کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ملاقات میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما شیخ محمد یعقوب، مشتاق الاسلام اور عبدالمجید میر بھی موجود تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button