مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس انٹرنز کاماہانہ وظیفہ میں اضافہ کیلئے ہڑتال جاری

 

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں” ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس “انٹرنز کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال آج پانچویں دن بھی جاری رہی۔ انٹرنز ماہانہ وظیفے میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انٹرنز مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کا ماہانہ وظیفہ م12ہزار 3سو روپے سے بڑھا کر 30ہزار روپے کیا جائے۔انہوںنے ہڑتال 31سے شروع کی ہے ۔
گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سری نگر میں ایم بی بی ایس کے آخری سال کے طالب علم عاقب علی خان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ جب تک حکومت ان کے مطالبات پر توجہ نہیں دیتی احتجاج پرامن طریقے سے جاری رہے گا۔
دریں اثنا انٹرنز کے ایک وفد نے مقبوضہ علاقے کی وزیر صحت سکینہ ایتو اور وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی سے ملاقات کی تاکہ ان کے دیرینہ مطالبات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے ۔ وفد میں ڈاکٹر محمد مومن خان، ڈاکٹر تصدق، ڈاکٹر عاقب، ڈاکٹر شاہنواز، ڈاکٹر فراز اور ڈاکٹر ثمین شامل تھے۔
وزیر صحت نے انٹرنز سے کہا کہ وہ وظیفہ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے حکومت کو ایک ماہ کا وقت دیںجسے انہوں نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا وہ اپنی ہڑتال جاری رکھیں گے۔
ڈاکٹر محمد مومن خان نے کہا کہ انٹرنز پہلے ہی کافی عرصے سے انتظار کر چکے ہیں، ہم حکومت سے کسی اور یقین دہانی کے بجائے واضح اور ٹھوس عزم چاہتے ہیں۔انٹرنز نے کہا کہ وہ وظیفہ میں اضافے کی تصدیق کے لیے تحریری حکومتی حکم نامہ موصول ہونے کے بعد ہی ہڑتال ختم کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button