مقبوضہ جموں و کشمیر
بڈگام : بھارتی فورسز نے تلاشی آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو شہیدکردیا
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بڈگام میں ایک نوجوان کو شہیدکر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں ،پیرا ملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس اورپولیس اہلکاروںنے نوجوان کوضلع کے علاقے یوسمرگ اشدرگلی کے جنگلاتی علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران شہید کیا۔
بھارتی فورسز نے علاقے میں آپریشن آج صبح سویرے شروع کیا ہے ۔ قابض بھارتی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ آپریشن علاقے میں مشتبہ نقل وحرکت کی اطلاع پر شروع کیا گیا۔
سرینگر میں قائم بھارتی فوج کی چنار کور نے دعوی ٰ کیاہے کہ تلاشی آپریشن کے دوران فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی اورجوابی فائرنگ میں ایک نوجوان مارا گیاجبکہ علاقے میں آپریشن ابھی جاری ہے۔







