APHC-AJK

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کا شہدائے ستمبر 1965ءکو شاندار خراجِ عقیدت

ٓاسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے ستمبر 1965ءکے شہداءکو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ دفاعِ پاکستان پاکستانی قوم کے عزم، اتحاد، بہادری اور جرات کی ایک روشن تاریخ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یومِ دفاعِ پاکستان کے سلسلے میں اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے زیرِ اہتمام ایک سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت سابق کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس محمد فاروق رحمانی نے کی۔ سیمینار میں حریت رہنماو¿ں، سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر لوگوںنے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنماو¿ں نے کہا کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک یادگار دن ہے، جب پاکستانی قوم نے دشمن کے اچانک حملے اور مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے بے مثال جرات اور قومی اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان نے ملک کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دشمن کا مقابلہ کیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءنے دفاعِ وطن کی عظیم مثال قائم کی۔انہوں نے کہا کہ شہدائے ستمبر کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سیمینار کے شرکاءنے پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے افواجِ پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، بے گناہ کشمیریوں کے قتلِ عام، گرفتاریوں اور ظلم و جبر کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی ریاستی دہشت گردی اور طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتا۔شرکاءنے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔مقررین نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کا قیام مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل سے وابستہ ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت پر دباو¿ ڈالے۔ سیمینار سے خطاب کرنے والوں میں محمد فاروق رحمانی، سید یوسف نسیم، میر طاہر مسعود، شیخ عبدلمتین، سید فیض نقشبندی، ثناءاللہ ڈار، محمد حسین خطیب، غلام نبی بٹ، ا نجینئر محمود، منظور احمد شاہ، داو¿د خان یوسفزئی، منظور احمد ڈار، سید گلشن، شوکت حسین بٹ، افسر خان، زاہد صفی اور امتیاز وانی شامل تھے جبکہ حریت رہنمانثار مرزا، جاوید اقبال بٹ،راجہ خادم حسین،حاجی سلطان بٹ، زاہد اشرف، مشتاق احمدبٹ، ، محمد شفیع ڈار، نذیر احمد کرنائی، عبدالمجید، میاں مظفر، محمد اشرف ڈار،رئیس احمد میر، امتیاز بٹ اورطاسین رحمانی نے بھی سیمینار میںشرکت کی۔۔آخر پر شہدائے ستمبر1965اورشہدائے جموں و کشمیرکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button