حریت رہنماﺅں کا مولانا بشیر فاروقی کے انتقال پر اظہار تعزیت
سرینگر29جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں نے ممتاز مذہبی سکالر اور حریت رہنما مولانا بشیر احمد فاروقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماﺅں عمر عادل ڈار، ڈاکٹر مصعب،غلام رسول،اعجاز الحق، ایڈوکیٹ آصف اور دیگر نے بڈگام کے علاقے روسو میں بشیر احمد فاروقی کے گھر جا کر سوگوار خاندان سے اظہار یکجہتی کیا۔انہوں نے کشمیر کاز اور سماجی کاموں کے لیے ان کی خدمات پر مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق پیدا کریں تاکہ تحریک آزادی کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔عوامی مجلس عمل نے بھی سرینگر میں جاری ایک بیان میں مرحوم بشیر احمد فاروق کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیاہے۔ حریت رہنما عبدالصمد انقلابی نے ایک بیان میں مولانا بشیر احمد فاروقی کے انتقال پر تعزیت اور غمزدہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے رہنما سید اعجاز رحمانی نے اسلام آباد میں ایک بیان میں مولانا بشیر فاروقی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کاز کے لیے ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر پر اپنی ہٹ دھرمی ترک کرے اور اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے۔