مریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کا تری پورہ میں مسلمانوں کے خلاف تشدد پر اظہار تشویش
واشنگٹن 03 نومبر (کے ایم ایس)مریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) نے بھارتی ریاست تری پورہ میں مسلمانوں کے خلاف حالیہ تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق واشنگٹن میں قائم یو ایس سی آئی آر ایف نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مذہبی برادریوں کے خلاف تشدد بند کرے۔ کمیشن کی چیئرپرسن Nadine Maenza نے تشدد کے بارے میں بی بی سی کی ایک رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ تریپورہ میں مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد کے بارے میں فکر مند ہیں جسے کچھ لوگ گزشتہ ماہ بنگلہ دیش میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد ہندوو¿ں کے خلاف حملوں کا بدلہ سمجھتے ہیں۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت مذہبی برادریوں کے خلاف تشدد کو روکے۔
تریپورہ میں ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے ہندو انتہا پسندوں اور ہندوتوا گروپوں کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف تشدد کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے ۔ ہندوتوا کے جتھوں کی طرف سے اب تک مساجد ، مسلمانوں کے گھروں اور دیگر املاک پر حملوں کے کم از کم 27 واقعات کی تصدیق ہو چکی ہے۔