مقبوضہ جموں و کشمیر
سوپور میں ایک شخص دریائے جہلم میں ڈوب کر جاں بحق، لاش برآمد
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حکام نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے علاقے سوپور میں وجبل دبگاو کے مقام پر ایک شخص دریائے جہلم میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شیئر کالونی کے رہائشی غلام محی الدین کے طور پر ہوئی ہے۔واقعے کے بعد اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ایک ٹیم نے دریا سے ان کی لاش برآمد کر لی۔حکام کے مطابق غلام محی الدین اپنی کشتی کو دریا کے کنارے کی جانب کھینچنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران وہ دریا میںڈوب گیا۔بعد ازاں ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے ان کی لاش برآمد کر لی۔








