بھارت

منی پور: ”پی ایچ ڈی”سکالرز کی بھوک ہڑتال جاری، کئی طالبات حالت خراب ہونے پرہسپتال منتقل

امپھال: ریاست منی پور میں دھنامنجوری یونیورسٹی (ڈی ایم یو) کے پی ایچ ڈی اسکالرز کی اپنے واجب الادا وظائف کی فوری ادائیگی کے لیے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال آج پانچویں روز بھی جاری رہی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھوک ہڑتال کا آغاز 9 ستمبر کو دھنامنجوری یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کی حمایت سے ہوا تھا۔ اسکالرز کا مطالبہ ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ اور ریاستی حکومت ان کے طویل عرصے سے واجِب الادا وظائف فوری طور پر جاری کرے۔
یونیورسٹی کے 2022، 2024 اور 2026 کے بیجز سے تعلق رکھنے والے تقریبا 800 نان جے آر ایف ریسرچ اسکالرز وظائف نہ ملنے کی وجہ سے شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث کئی مظاہرین کی طبیعت ناساز ہو چکی ہے۔ اب تک کم از کم تین طالبات کو طبی حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کرنا پڑا ہے۔ا حتجاجی اسکالرز کا کہنا ہے کہ اس سے قبل حکام نے ستمبر کے پہلے ہفتے تک فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ حکومت اور متعلقہ حکام کی جانب سے مسلسل خاموشی پر طلبا میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔
ریسرچ اسکالرز نے واضح کیا ہے کہ جب تک حکومت اور یونیورسٹی کی جانب سے واجبات کی ادائیگی کے لیے کوئی ٹھوس اور تحریری یقین دہانی سامنے نہیں آتی، ان کی بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button