بھارت

بھارت : بنگلہ دیشی کھلاڑی کی آئی پی ایل میں شمولیت پر ہندو انتہاپسند سیخ پا، شاہ رخ خان کو غدارقراردیدیا

نئی دہلی : بھارت میں شاہ رخ خان کی زیر ملکیت آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈر (کے کے آر) میں بنگلہ دیشی کرکٹ کھلاڑی مصتفیض الرحمان کی شمولیت پر ہندو انتہاپسندوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کے کے آر نے آئی پی ایل نیلامی کے دوران مصتفیض الرحمان کو 9کروڑ 20لاکھ روپے میں خریدا۔ بی جے پی لیڈرسنگیت سوم نے شاہ رخ خان کے فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے ہندو مذہبی رہنما دیو کی نندن ٹھاکر کی بات کو دہرایا جنہوں نے شاہ رخ خان پر غداری کا لیبل لگایا۔ سنگیت سوم نے کہاکہ خان ایسے ملک کی حمایت کر رہے ہیں جہاں اقلیتوںکو ظلم و تشدد کا سامنا ہے۔اسی طرح شیو سینا کے سنجے نیروپم نے شاخ خان سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش مخالف جذبات کی لہر میں اس کھلاڑی کو منفی ردعمل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ نیروپم نے کہاشاہ رخ خان کو چاہیے کہ مصتفیض الرحمان کو ان کی خود کی حفاظت کی خاطر ٹیم سے نکال دیں۔جبکہ ان خدشات کو شیو سینا (یو بی ٹی) کے ایک اور لیڈر آنند دوبے نے بھی دہرایا جنہوں نے تجویز پیش کی کہ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل سے مکمل طور پر روک دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرشاہ رخ خان نے ایسا نہ کیا تو ایساظاہر ہوگا کہ وہ قومی جذبات کی قدر نہیں کرتے۔دوسری طرف کانگریس لیڈروںنے شاہ رخ خان کا ساتھ دیتے ہوئے بی جے پی کے موقف کی مذمت کی۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ مانیکم ٹیگور نے غداری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے بھارت کے کثیرالثقافتی معاشرے پر حملہ قرار دیا۔ ٹیگور نے کہاکہ نفرت قوم پرستی کی تعریف نہیں کر سکتی۔کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے بی سی سی آئی اور آئی سی سی پر انگلی اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ آئی پی ایل نیلامی میں بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی ذمہ داری کس کی ہے، انہوں نے کرکٹ بورڈ سے جواب طلب کیاہے۔
دریں اثناء آل انڈیا امام ایسوسی ایشن کے صدر مولانا ساجد رشیدی نے شا ہ رخ خان کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کھیل اور فلمیں قومی سرحدوں سے بالاتر ہوتی ہیں۔ انہوں نے دیوکی نندن ٹھاکر سمیت خان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے والوںکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اسی طرح آل انڈیا مسلم جمعیت کے صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے کہا کہ شاہ رخ خان کا آئی پی ایل میں بنگلہ دیشی کھلاڑی کا انتخاب غداری نہیں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button