سرینگر:دارالخیر میرواعظ منزل کی جانب سے آتشزدگی متاثرین کیلئے امدادی سامان
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیںدارالخیر میرواعظ منزل کی جانب سے سرینگر کے علاقے واتل کدل میں آتشزدگی سے متاثرہ10 خاندانوں کیلئے امدادی سامان فراہم کیا گیاہے ۔
مفتی غلام رسول ساموں کی نگرانی میں دارالخیر میرواعظ منزل کے وفد نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندان کیلئے ضروری امدادی سامان مقامی کمیٹی کو پہنچایا تاکہ ان کی مشکلات کو کسی حد تک کم کیا جا سکے۔دارالخیر میرواعظ منزل نے اس عزم کا اعادہ کیاہے کہ ادارہ اپنے قیام سے ہی اپنے محبین اور مخیر حضرات کے مالی و مادی تعاون سے بلا تفریق مذہب و ملت، قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی امداد وبحالی مصروفِ عمل ہے۔دارالخیر میرواعظ منزل نے مخیر حضرات اور صاحبِ حیثیت افراد سے اپیل کی کہ وہ فلاحی ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں تاکہ ضرورت مند خاندانوں کی امدادی سرگرمیاں موثر انداز میں جاری رہ سکیں۔








