مقبوضہ جموں و کشمیر

قاضی گنڈ میں سڑک کے حادثے میں ٹریفک پولیس اہلکار کی موت

سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث حادثات ایک معمول بن چکے ہیں

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ٹریفک پولیس کا ایک اہلکار ضلع کولگام کے علاقے قاضی گنڈ میں شمپورہ پل کے قریب ایک ٹرک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت مشتاق احمد بٹ کے نام سے ہوئی ہے جو سرندو کے علاقے کلپورہ کا رہائشی تھا۔حکام نے بتایا کہ ہفتے کی صبح قاضی گنڈ میں شمپورہ پل کے قریب مشتاق احمد بٹ کو ایک ٹرک نے ٹکر مار دی،جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور واقعے کا نوٹس لیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران خستہ حال سڑکوں، مناسب سائن بورڈز کی عدم موجودگی اور سری نگر-جموں ہائی وے پر لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے باعث ایسے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمپورہ پل سمیت قاضی گنڈ کے اطراف کی سڑکیں انتہائی خستہ ہیں اورگڑھوں اور ناقص دیکھ بھال کے باعث اکثر حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ فوری طور پر سڑکوں کی مرمت کی جائے اور مسافروں کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button