مقبوضہ جموں و کشمیر

نیشنل کانفرنس مقبوضہ کشمیر کے آئینی و جمہوری حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی،فاروق عبداللہ

 

سرینگر: غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ پارٹی کشمیر کے عوام کودرپیش مسائل اور مشکلات کے حل کے علاوہ ان کے آئینی و جمہوری حقوق کی بحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
فاروق عبداللہ نے شوپیاں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں محدود وسائل اور اختیارات کے باوجود نیشنل کانفرنس کی حکومت کشمیری عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ این سی مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت اور اس کے عوام کے آئینی و جمہوری حقوق کی بحالی کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اس محاذ پر مسلسل سرگرم رہی ہے اور اس نے ریلیوں، مارچوں، عوامی اجتماعات اور دیگر سیاسی سرگرمیوں کے ذریعے آئینی حقوق کی بحالی کا مطالبہ مسلسل اٹھایا ہے۔
فاروق عبداللہ نے کہا، "بدقسمتی سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے میں این سی کے موقف کی تائید نہیں کی گئی۔نیشنل کانفرنس کی حکومت نے قانون ساز اسمبلی کے پہلے اجلاس کے پہلے دن جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی سے متعلق قرارداد منظور کی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button