بھارت

چنڈی گڑھ یونیورسٹی میں دو طالبات کے لاپتہ ہونے اور مبینہ ہلاکت کی اطلاعات پر احتجاج

چنڈی گڑھ :بھارتی ریاست پنجاب میں چنڈی گڑھ-پٹیالہ روڈ پر واقع چتکارا یونیورسٹی میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات گردش کرنے لگیں کہ دو طالبات لاپتہ ہو گئی ہیں اور مبینہ طور پر ہلاک ہو چکی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان اطلاعات کے بعد بڑی تعداد میں طلباءیونیورسٹی کیمپس میں جمع ہو گئے اور احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے وضاحت کا مطالبہ کیا۔پولیس اور یونیورسٹی حکام فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ اسٹیشن ہاو¿س آفیسر گرسےوک سنگھ اور یونیورسٹی کے رجسٹرار کرنل راکیش شرما نے طلباءسے بات چیت کی اور صورتحال کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔
احتجاج کرنے والے طلباءکاکہنا ہے کہ دو طالبات لاپتہ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حقیقت سامنے لائی جائے اور یونیورسٹی کیمپس میں نصب تمام کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جائے۔ بعض طلباءنے رات کے وقت ہاسٹل سے مبینہ طور پر آنے والی آوازوں اور کیمپس میں ایمبولینسوں کی آمد و رفت پر بھی سوالات اٹھائے۔
ہنگامے کے دوران پولیس اور طلباءکے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ڈی ایس پی بنور سکھ دیو سنگھ نے کہا کہ پولیس کو طلباءکی جانب سے شکایت موصول ہوئی ہے اور دستیاب معلومات اور ریکارڈ کا جائزہ لیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی طالب علم کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہوتی ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button