APHC-AJK

فاروق رحمانی کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم پر اظہار تشویش

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سابق کنوینر محمد فاروق رحمانی نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں اور بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ پابندیوں ، چھاپوں اور طاقت کے بے دریغ استعما ل کے باعث متاثرہ علاقوں کے لوگ ناقابل بیان مصائب کا شکار ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی فورسز نے حالیہ دنوں کے دوران تلاشی آپریشنوں میں شدت لائی ہے ، ضلع کولگام کا بڑے پیمانے پر محاصرے کیا گیا اور مقامی آبادی کو مظالم کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ اب تک دو بے گناہ نوجوان شہید کیے گئے جبکہ اسی طرح سے مقبوضہ وادی کشمیر او ر جمو ںخطے کے دیگر علاقوں میں جاری تلاشی کی بلا جواز کارروائیوں کے دوران شہریوں کو بڑے پیمانے پر چیرہ دستوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے بی جے پی کے ایک مقامی رکن اسمبلی کی تقریر کی بھی مذمت کی جس میں انہوں نے آپس میں بھائی چارے اور ہم آہنگی سے رہنے والے ہندووں اور مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش کی۔
انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں وکشمیر کے متنازعہ خطے میں استصواب رائے کرانے سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروائے۔محمد فاروق رحمانی نے تمام کشمیری آزادی پسند رہنماں اور ہزاروں بے گناہ افراد کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی پر بھی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اان کے خلاف قائم تمام مقدمات واپس لینے کی ضرورت پر زور دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button