میرواعظ عمر فاروق کا عبدالرشید بیگ اور دیگر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
سرینگر: غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میرواعظ عمر فاروق نے بوٹہ کدل سرینگر کے رہائشی عبدالرشید بیگ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ چار روز سے مسلسل گھر میں نظر بندی کے باعث وہ مرحوم کے جنازے میں شرکت نہیں کرسکے، جس کا انہیں دلی افسوس ہے۔ انہوں نے مرحوم کے فرزندان پرویز احمد بیگ، الطاف احمد بیگ اور معراج الدین بیگ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کے لیے دعا کی۔
صراف کدل کے حاجی محمدسلطان کینو اور وازہ پورہ سرینگر کے ریاض احمد بابا کی اہلیہ کے انتقال پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیااور سوگوار خاندانوں، کے ساتھ اظہار تعزیت اور مرحومین کی مغفرت، بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔






