مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:راجوری میں دو دھماکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا

 

Blast

جموں 26مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع راجوری میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہفتے کو ضلع کے قصبے کوٹ رنکا کے مین بازار میں دو دھماکے ہوئے۔ پولیس حکام نے بتایاکہ ہم نے تحقیقات شروع کر دی ہے لیکن ابھی تک دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔دھماکوں سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button