سرینگر کا رہائشی نوجوان گزشتہ 5روز سے لاپتہ،اہلخانہ کا بھارتی فورسز پر اغوا کا شبہ
بھارتی انتظامیہ نے نوجوان کے بھائی کو بھی جھوٹے مقدمے میں قید کر رکھا ہے
سری نگر: بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر کے علاقے بٹہ مالو کا ایک رہائشی نوجوان گزشتہ تقریبا 5 روز سے لاپتہ ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شجاعت رشید نامی نوجوان 8نومبر سے لاپتہ ہے ۔ نوجوان کے والدین او ردیگر اہلخانہ سخت پریشان ہیں اور اسکی گھر واپسی کے سخت منتظر ہیں۔ انہوں نے بھارتی فورسز پر اسکے اغوا کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ قابض بھارتی انتظامیہ نے شجاعت کے ایک بھائی کو بھی جھوٹے مقدمہ میں جموں خطے کی کوٹ بھلوال جیل میں قید کررکھا ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیری نوجوانوں کی بلاجواز گرفتاری، جبری گمشدگیاں اور طویل حراست ایک سنگین انسانی مسئلہ ہے جس پر ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ہیومن رائٹس واچ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں بارہا اپنی تشویش کا اظہار کر چکی ہیں۔
بھارتی انتظامیہ نے حریت رہنماﺅں اور کارکنوں سمیت چار ہزار کے قریب کشمیریوں کو” پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے“ جیسے کالے قوانین کے جیلوں اور عقوبت خانوں میں ڈال رکھا ہے۔بیشتر گرفتار افراد کو وادی کشمیر میں اپنے گھروں سے سینکڑوں ، ہزاروں میل دور بھارتی جیلوںمیں قید کیا گیا ہے جسکی سے انکے اہلخانہ کو اپنے پیاروں کے ساتھ ملاقات اور قانونی پیروی میں شدید مالی و ذہنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.








