مقبوضہ جموں و کشمیر

یوسف پٹھان کی طرف سے حجاب کی حمایت میں برقعہ پوش اہلیہ کے ساتھ تصویر پوسٹ

نئی دہلی 16 فروری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک میں کالجوں اورسکولوں میں حجاب پر پابندی کے دوران آل راو¿نڈربھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے حجاب پہننے والی مسلمان خواتین کی حمایت میںبرقعے میں ملبوس اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یوسف پٹھان کی برقعہ پوش اہلیہ کے ساتھ تصویر کو بھارت میں مسلمانوں نے سراہا جبکہ ہندو انتہا پسندوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔بھارتی ریاست کرناٹک میں ا±ڈپی پری یونیورسٹی کالج نے حجاب پہننے والی مسلمان طالبات کو کلاس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی تھی جس کے خلاف طالبات نے شدید احتجاج کیااوریہ مسئلہ کرناٹک میں ایک بڑے بحران کا رخ اختیار کرگیا ۔اس دوران ریاستی حکومت نے کالجوں میںحجاب پر پابندی عائد کردی جس کے خلاف طالبات نے ریاستی ہائی کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button