بی جے پی کی ہندوتوا حکومت نے ضلع اسلام آباد میں دارالعلوم سیل کردیا
مقامی لوگوں کا قابض حکام کی کارروائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
سرینگر 12 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کی ہندوتوا حکومت نے ضلع اسلام آباد میں کوکرناک کے علاقے گڈول میں دارالعلوم خدیجة الکبریٰ کو سیل کردیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے وہاں پر موجود طالبات کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں زبردستی کمروں سے نکالا۔ ان کے کھانے میں پانی ملا کرانہیں کھانا بھی نہیں کھانے دیا۔ علاقے کے لوگوں نے قابض حکام کی اس ظالمانہ کارروائی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے قابض حکام کی یہ کارروائی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔انہوں نے دارالعلوم کو فوری طورپرکھولنے کا مطالبہ کیا تاکہ طالبات اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ مظاہرین نے اسلام کے حق میں اورقابض حکام کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔ انہوں نے اس کارروائی میں ملوث حکام کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا۔