بھارت

چھتیس گڑھ دھماکوں میں انڈو تبتین بارڈر پولیس کا ایک افسر ہلاک اور دو زخمی


نارائن پور 15مارچ (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں دیسی ساختہ بم کے دو الگ الگ دھماکوں میں انڈو تبتین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی)کا ایک افسر ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس(باستر رینج)سندرراج پی نے میڈیا کو بتایاہے کہ یہ دھماکے دوندرایبیڈا اور سون پور گائوں کے درمیان اس وقت پیش آئے جب آئی ٹی بی پی کی 53ویں بٹالین کی ایک ٹیم گشت کر رہی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ جب اہلکار جنگل میں گشت کر رہی تو دستی ساختہ بم کے دھماکے میں سب انسپکٹر راجندر سنگھ ہلاک جبکہ ہیڈ کانسٹیبل مہیش زخمی ہوگیا۔ زخمی فوجی کو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ایک اور واقعہ میں چھتیس گڑھ آرمڈ فورس کا کانسٹیبل سویام بھیما چوٹیڈونگر پولیس اسٹیشن کی حدود میںآئی ای ڈی کے دھماکے میں زخمی ہو گیا ۔زخمی اہلکار کو رائے پور کے ایک ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔
ادھر مہاراشٹرا میں سولاپور-پونے ہائی وے پر ایک ٹرک کی ایک ٹریکٹرٹرالی سے ٹکرسے چارافراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button