مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیر میں پنڈتوں سے کئی گنا زیادہ مسلمانوں کو قتل کیاگیا ہے ، غلام نبی آزاد

نئی دلی 24مارچ (کے ایم ایس)
کانگریس کے سینئر رہنماء غلام نبی آزاد نے کہا کہ متنازعہ فلم کشمیر فائلزمیں حقائق سے انحراف اورصرف آدھا سچ پیش کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں پنڈتوں سے کئی گنا زیادہ تعداد میں مسلمانوں کو قتل کیاگیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام نبی آزاد نے کشمیر فائلز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں پنڈتوں کے قتل اور ان کی نقل مکانی سے کسی کو انکار نہیں لیکن ان سے کئی گنازیادہ تعداد میں مسلمانوںکو قتل کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ فلم میں پنڈتوں کے قتل کے جو اعدادوشمار پیش کئے گئے ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ فلم میں کشمیری پنڈتوں پر مظالم کوبہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں پنڈتوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ کشمیری مسلمانوںکو قتل کیاگیا ہے اور اس حقیقت کا بھی اعتراف کیاجانا چاہیے۔غلام نبی آزادی نے کہاکہ اس متنازعہ فلم کے ذریعہ نہ تو پنڈتوں اور نہ ہی بھارت کی کوئی خدمت کی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں ہر کوئی کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے حق میں ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں اس وقت بی جے پی کی حمایت یافتہ وی پی سنگھ کی حکومت قائم تھی مقبوضہ کشمیرمیں بی جے پی کا گورنرموجودتھا، جب کشمیری پنڈتوں نے نقل مکانی کی۔ انہوں نے کہاکہ فلم میں آدھا سچ پیش کیاگیا ہے اور کشمیرمیں پنڈتوں سے کئی گنا زیادہ تعداد میں مسلمانوںکو قتل کیاگیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button