مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان اورکشمیریوں کے ساتھ مذاکرات تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا: محبوبہ مفتی

MEHBOOBA

 

جموں 26مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بی جے پی حکومت سے پاکستان اور کشمیریوں کے ساتھ مذاکرات کرنے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جب تک تنازعہ کشمیر حل نہیں ہوتا،خطے میں امن کا قیام نا ممکن ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے جموں کے علاقے رام بن میں پارٹی کارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے عوام پر زوردیا کہ وہ اگلے اسمبلی انتخابات میں پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (PAGD) میں شامل اتحادی پارٹیوں کو ووٹ دیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر گزشتہ 70سال سے ایک حل کا منتظرہے اور جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اس وقت تک خطے میں امن قائم نہیں ہو گا اور اس کے لیے پاکستان اور جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ بات چیت ناگزیر ہے۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ نے کہاکہ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی دونوں نے پاکستان کا دورہ کیا لیکن جب ہم اس کے بارے میں بات کرتے ہیں توبی جے پی والے پریشان کیوں ہوتے ہیں؟محبوبہ مفتی نے کہا کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کو جیلوں میں بھیج کر صرف ظلم کی زبان بول رہی ہے۔بی جے پی کے اس دعوے پر کہ پارٹی نے دفعہ 370کی منسوخی کے بعد سب کچھ ٹھیک کر دیا ہے ، انہوں نے کہا اگر ان کا دعویٰ سچ ہے تو مقبوضہ جموں وکشمیر میں 10لاکھ فوجیوں کو تعینات کرنے کی کیا ضرورت ہے؟انہوں نے کہا کہ بی جے پی اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتی ہے اور 5اگست 2019کے اپنے غلط، غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات پر مہر لگانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور ان کے عزائم کو شکست دینے کے لیے اپنے ووٹ کا استعمال کرنا ہوگا۔محبوبہ مفتی نے1990کی دہائی میں کشمیری پنڈتوں کی نقل مکانی پر مبنی فلم ”دی کشمیر فائلز”کے بارے میںایک سوال کے جواب میں کہا کہ بی جے پی لوگوں کوتقسیم کرنے کے لئے اس کی تشہیر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کے بجائے بی جے پی کوگزشتہ آٹھ سال کے دوران پنڈتوں کی بحالی کی کوشش کرنی چاہیے تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button