مقبوضہ جموں و کشمیر

سوپور :بھارتی پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا

سرینگر31 مارچ (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور سے ایک خاتون کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتارکی جانے والی خاتون حسینہ اختر نے رواں ہفتے کے شروع میں سوپور میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے بنکر پر پٹرول بم پھینکا تھا۔پولیس نے خاتون کو ایک مجاہد تنظیم کی کارندہ بھی قرار دیا ہے۔ خاتون کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں کالے قانون” یو اے پی اے“ کے تحت تین ایف آئی آر درج کی گئیں۔
قبل ازیںبھارتی انتظامیہ نے خاتون کے شوہر محمد یوسف بٹ کے خلاف بھی 2016 میں ایک اور کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں 17 ماہ تک غیر قانونی حراست میں رکھا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button