مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں میں بھارتی فورسز کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسزنے ضلع جموں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز نے ضلع میں اکھنور سیکٹر کے گائوں ڈھلیری میں آپریشن شروع کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔





