مقبوضہ جموں و کشمیر

پلوامہ میں مزید دو غیر کشمیریوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا

سرینگر04 اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے آج ضلع پلوامہ میں مزیددو غیر کشمیریوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔
مسلح افراد نے ضلع پلوامہ کے علاقے لاجورہ میں دو غیر مقامی مزدوروں پتلیشور کمار اور جوکو چودھری پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کومحاصرے میں لیا گیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اتوار کی شام کو ضلع پلوامہ میں اسی طرح کے ایک اور واقعے میںدو غیر کشمیریوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button