بھارت

دہلی جھڑپوں کے بعدکرناٹک اور آندھرا پردیش سے فرقہ وارانہ چھڑپوں کی اطلاعات

نئی دہلی18 اپریل (کے ایم ایس)دہلی پولیس نے نئی دہلی کے علاقے جہانگیر پوری میں ہنومان جینتی کے جلوس کے دوران پیش آنے والے پر تشدد واقعات کے سلسلے میں 20افراد کو گرفتار اور دوکمسن بچوںکو حراست میں لیا ہے جبکہ کرناٹک اور آندھرا پردیش سے فرقہ وارانہ جھڑپوں کی تازہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جہانگیر پوری کے علاقے میں دہلی پولیس نے اپنی بھاری نفری تعینات کرکے امن کمیٹیوںکے ساتھ میٹنگیں بھی کیں کیونکہ وہاں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ 21سالہ اسلم جس نے مبینہ طور پر ایک سب انسپکٹر پر گولی چلائی تھی، گرفتار ہونے والوں میں شامل ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اسلم سے ایک پستول برآمد ہوا جو جہانگیر پوری کی ایک کچی بستی کا رہائشی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button