بھارت
سی بی آئی نے بھارت، مقبوضہ جموں وکشمیر میں 14 مقامات پر چھاپے مارے
نئی دہلی 21 اپریل (کے ایم ایس) بھارتی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں 14 مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی بی آئی نے مقبوضہ علاقے میں جموں اور سری نگر اور بھارت میں ممبئی، نوئیڈا، دہلی، تریوندرم اور دربھنگہ (بہار) میں مختلف مقامات پر تلاشی لی۔ یہ چھاپے چناب ویلی پاور پروجیکٹ مقدمے کے سلسلے میں مارے گئے جس میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے افسران ملوث ہیں۔سی بی آئی کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ یہ چھاپے مقدمے کے بارے میں ثبوتوں کی تلاش میں مارے گئے۔سی بی آئی نے مقبوضہ جموںوکشمیر کے حکام کی درخواست پر ایمپلائز ہیلتھ کیئر انشورنس اسکیم کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دینے اور 2017-18 میں 60 کروڑ روپے جاری کرنے میں بدعنوانی کے الزامات پر دو الگ الگ کیس درج کیے تھے۔