مقبوضہ جموں و کشمیر

کولگام ،بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کارروائی شروع کردی

سری نگر، 08 مئی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج بھارتی فوجیوں نے ضلع کولگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔
بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے ضلع کے علاقے چیان دیوسر کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا اور انٹرنیٹ سروس معطل کرکے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔
دریں اثنا، بھارتی فوجیوں نے ضلع بانڈی پور میں ولر وینٹیج آراگام کے قریب محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button