مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں سرکاری ملازم ہلاک
سرینگر12 مئی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ضلع بڈگام میں ایک سرکاری ملازم کو گولی مار کر قتل کردیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل دفتر چاڈورہ کے ملازم راہل بٹ پردفتر کے احاطے میں فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ واقعے کے فورا بعد بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کامحاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ۔