مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:حریت کارکن غلام حسن ملہ کی والدہ انتقال کر گئیں

d057dd23-be28-411d-bdd4-6f1eb2fc0221سرینگر19 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سوپور کے علاقے مہاجپورہ پورہ کے رہائشی جموں و کشمیر مسلم لیگ کے کے کارکن غلام حسن ملہ کی والدہ آج طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قائمقام چیئرمین عبدالاحد پرہ کی سربراہی میں جموںوکشمیر مسلم لیگ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد غمزدہ خانداان سے اظہار تعزیت کیلئے مہاراجپورہ سوپور گیا۔ وفدمیں عبدالاحد پرہ کے علاوہ فاروق احمد توحیدی، مولوی رفیق وحید احمد گوجری، لطیف احمد کالو اور بشیر احمد شامل تھے ۔عبدالاحد پارہ نے اس موقع پر غلام حسن ملہ و دیگر لواحقین تک کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button